اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی معلومات مشتہر کرنے کی منظوری دی، نئی پالیسی کے مطابق متعلقہ شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی، کابینہ نے نئی پالیسی میں مزید ترامیم کر دیں۔منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی کابینہ کو توشہ خانہ کے حوالے سے بنائی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی کا مسودہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا ۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات اور نئی توشہ خانہ پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترامیم کرکے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 جنوری 2023 اور 11 جنوری 2023 میں منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے قانون سازی ( CCLC )کے 6 جنوری 2023 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
کراچیمیکسیکو میں 2024 کے انڈوں کے میلے میں اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 2000 سے زائد نوجوانوں نے چمچوں پر...
لاہو ر لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز...
اسلام آباد ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کاوائٹ ہائوس سے رخصتی کے آخری دن سرپرائز ، اپنے والد کے دور صدارت...
لاہور گرین ٹائو ن میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون ڈاکو 4ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئی ، 2...
کراچی پاکستان کی نامور اداکارہ یشما گل نے رشتہ آنٹیوں کے بے جا مطالبات سے تنگ آکر”دِل کارشتہ“ ایپ جوائن...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کے امریکی انتخابات میں فتح نے امریکی خواتین میں ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پرفوربی...
کراچی جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان مبشر ہاشمی نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ حکومت کو کالعدم بی...
گجرات،لاہور تھانہ دولت نگر کے گاؤں چوہدووال چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ...