اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان میں گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، دنیا کو معاشی ، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیاجیسے مسائل کا سامنا ہے پاکستان مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک کیساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حالیہ سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا،متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، گزشتہ روز ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 26 ویں وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خطے کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب اٹھائے جانیوالے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کرینگے پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے ہمیں خطے کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سےبھی ملاقات کی جس میں دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں وزرائےخارجہ نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...