آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس کے پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا ہے۔ منگل کے روز فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ذریعے نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے بعد پارک لین ریفرنس اب احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس لئے استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس واپس نیب کو بھجوائے یا بری کرے۔