لاہور (خصوصی رپورٹر،آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 25 مئی میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ اور سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دی جائے گی۔ خصوصی رپورٹرکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے زمان پارک کے باہر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، 25 مئی میں ملوث افراد کو تعینات نہ کیا جائے۔ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو آپ کو بھی جواب ملے گا، پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کر دیا ہے، اصل چہرے محسن نقوی کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، تین دن تک اسمبلی سیکرٹریٹ بند تھا، آج استعفے منظور ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اگر گورنر پنجاب انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے تو ان کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کے گلے میں وہی رسے پڑیں گے جو آئین میں دیے ہیں، اس وقت قومی اسمبلی میں 40فیصد نشستیں خالی ہیں، ملک کے ایوانوں میں 65فیصد نشستیں خالی ہیں، خرم دستگیر دکانوں میں جا کر پائے کھا رہے ہیں،میاں حماد اظہر نے کہاکہ الیکشن کمشنر کلرک کی طرح بیٹھ کر دستخط کر دیتے ہیں، محسن نقوی کے خلاف عدالت میں جا کر ثبوت دیں گے، جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...