لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ لاہور کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کی جانبداری اور متنازعہ نگران وزیراعلیٰ کے خلاف پی ایم جی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کارکنوں نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نامنظور کے نعرے لگائے کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن کمیشن اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کی قیادت ڈاکٹر یاسمین راشد،حماد اظہر، شفقت محمود میاں اسلم اقبال ، سینیٹر اعجاز چوہدری ،سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال،میاں محمود الر شید ،مراد راس،مسرت جمشید چیمہ،شیخ امتیاز محمود اور زبیر نیازی سمیت دیگر کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ، کارکنوں نے الیکشن کمیشن کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد ، حماد اظہر، شفقت محمود، اعجاز چوہدری،میاں اسلم اقبال، اعظم سواتی،میاں محمود الرشید ، شیخ امتیاز محمود،مراد راس ،ولیداقبال مسرت چیمہ ا ندیم بارا ،ابرارالحق اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے احتجاج کرنے والےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ منظور نہیں۔ رجیم چینج کے کردار پنجاب پر مسلط کیے جارہے ہیں۔ الیکشن جلد ہوں گےپی ٹی آئی دو تہائی اکثریت لے گی۔ نگران وزیر اعلی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ رہنمائوں نے کہاکہ یہ الیکشن چرانا چاہتے ہیں. محسن نقوی رجیم چینج کا بنیادی کردار ہے۔ پاکستان میں تبدیلی محسن نقوی جیسے بچے نہیں روک سکتے۔ زرداری کےبچے سے آزادی چھین کر لیں گے۔ راجہ رینٹل پر لعنت بھیجتے ہیں۔سب سے بڑے صوبے کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا۔ عوام کی جنگ لڑیں گے بھاگیں گے نہیں۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کی باندی ہے۔ محسن نقوی کو ہٹایاجائے۔ صوبے پر ہمیں دبانے والے مسلط کئے جا رہے ہیں۔ مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ادارے اپنی حدود میں رہیں۔ ہم جنگی قیدی اور بھیڑ بکریاں نہیں ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...