کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 2سو 29یونین کونسلز کے نتائج جاری کردیئے ہیں، 6یوسیز کا فیصلہ آج 25 جنوری کو الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی 91 یو سی چیئرمینز کی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ کراچی میں اب تک کے نتائج کے مطابق پہلا نمبر ہے، جماعت اسلامی 85 یوسی چیئرمینز کی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ۔ پی ٹی آئی 42 ن نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع وسطی کی45 یوسیزمیں سے 3 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی۔ جبکہ ضلع وسطی کی 42 یوسیز کے نتائج کے مطابق 37 یوسیز میں کامیابی کیساتھ جماعت اسلامی پہلے نمبر پر، پی پی پی 4 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پی ٹی آئی ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ضلع شرقی کی 43 یوسیز میں سے19 یو سیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے پی پی پی کے 14 یوسیز پر چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب قرار پائے، پی ٹی آئی 9 یو سیز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ایک نشست کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع ملیر میں پی پی پی 20 یوسیز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، 4 یوسیز لیکر پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی اور جماعت اسلامی 3 یوسیز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ضلع غربی میں جماعت اسلامی نے 05 جبکہ جمعیت علماء اسلام نے 02 یوسیز پر کامیابی حاصل کی۔ ضلع غربی میں 3 یوسی پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب نہیں ہوسکے۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...