ڈیرہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ،ہیڈ کانسٹیبل شہید

25 جنوری ، 2023

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )ڈیرہ میں ہیڈ کانسٹیبل کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر پی ہیڈ کانسٹیبل گل باران بلوچ ولد عیسیٰ خان سکنہ محلہ ملاح خیل تھانہ درابن ڈیوٹی پر تعینات تھا گزشتہ رات مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد گھر جا رہا تھا رستے میں اس کو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ‘ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل گل باران کی نمازجنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کردی گئی ۔