گھوٹکی میں آپریشن، 16 ڈاکوہلاک،16مغوی بازیاب

25 جنوری ، 2023

گھوٹکی(صباح نیوز) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ۔