4سال سے پوچھ رہا ہوں میرا جرم کیاہے؟شاہد خاقان عباسی

25 جنوری ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا۔