سندھ،بلوچستان اسمبلیاں نہیں چاہتیں تو کیسے توڑ دیں، کائرہ

25 جنوری ، 2023

لالہ موسیٰ ( نامہ نگار سے) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگیں گے آئین ،قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انوکھے لاڈلے کی کوئی بھی بات نہیں ماننی چاہیے کیونکہ وہ خود بھی کسی کی بات نہیں مانتا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی پر عمران خان کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج کی کوئی فکر نہیں عمران خان چاہتے ہیں کہ ساری اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں۔ اگر سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے عوام کا مینڈیٹ ہے کہ وہ پانچ سال چلیں اور وہاں کی حکومتیں انہیں تحلیل نہیں کرنا چاہتیں تو کیوں ایک جماعت کے دباؤ میں آکر اس کا یہ مطالبہ تسلیم کیا جائے۔