بلاول بھٹو ،آصف زرداری کی بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

25 جنوری ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،دونوں رہنماؤں نے مضروب کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔