لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلی افسران کے تقرروتبادلے متوقع ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ تمام آرپی اوز ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور لاہور میں ڈی آئی جیز کی سیٹوں پر تقرروتبادلے کئے جائیں گے، جن کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب عہدیداروں کے انٹرویوز کریں گے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹررائے بابرکو آر پی او تعینات کیا جائے گا ، نئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کےلئے ڈاکٹر عابد کے نام کی منظوری متوقع ہے جبکہ انعام وحید، صادق ڈوگر، شارق کمال کو آر پی اوز کے طور پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے ، ہمایوں بشیر تارڑ،سہیل چودھری سمیت دیگر افسران کا وفاق سے پنجاب بھیجے جانے کا امکان ہے اور تبادلے کے بعد بطور آر پی اوز تعیناتیاں متوقع ہیں۔ آر پی اوز کے تبادلوں کے بعد ڈی پی اوز کے تبادلے ہونگے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیلئے سہیل سکھیرا اور ڈاکٹر عابدکے انٹرویو ہونگے، آر پی اوز کے لئے ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، سہیل چودھری کا انٹرویو ہوگا۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...