قتل کیس، عزیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا عدم شواہدکی بنا پر بری

25 جنوری ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کیس میں عدم شواہد کی بناء پر عزیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا، عزیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ،اب تک 25 بری ہوچکا،عدالت نے لیاری گینگ وا ر کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔