محمد خان بھٹی کا نو فلائی لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

25 جنوری ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے مقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی اور نو فلائی لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرکےغیر قانونی طور پر نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا، گرفتاری کا خدشہ ہے، استدعا ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔