عمر دراز کی بحث دوبارہ چھڑگئی

25 جنوری ، 2023

پیرس (اے ایف پی)دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال 118سال کی عمر میں ہوا۔ اب یہ بحث دوبارہ چھڑگئی ہے کہ ایک صحت مند انسان کب تک زندہ رہ سکتا ہے صدیوں سے اس مسئلے پرسائنسدانوں کی آراء منقسم چلی آرہی ہیں۔118سالہ فرانسیسی راہبہ لوسیل رینڈن کاگزشتہ ہفتے انتقال ہوا۔