لگ بھگ لاہور جتنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوگیا

25 جنوری ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) رقبے کے لحاظ سے لگ بھگ لاہور جتنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا کی برنٹ آئس شیلف سے الگ ہوگیا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) نے بتایا کہ 1550 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا برفانی تودہ 22 جنوری کو برنٹ آئس شیلف سے ٹوٹ کر الگ ہوگیا تھا اور اب یہ امکان ہے کہ وہ بحیرہ ودل میں بہنے لگے گا۔