PTIنےاسمبلیاں توڑنے میں جلدی کی ، اندھیری گلی میں آگئی،تجزیہ کار

25 جنوری ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا عدم اعتماد کے بعد کیے گئے فیصلوں نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں بھی جلدی کردی ہے، صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد تحریک انصاف فی الحال اندھیری گلی میں آگئی ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس ملک میں کہیں انصاف کا نظام نہیں ہے، یہ کیسا انصاف ہے کہ نقیب اللہ قتل ہوا مگر قاتل کوئی نہیں ہے۔ سہیل وڑائچ نے کہا تحریک انصاف نے غلطیوں کی مداوا کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے غلط اقدام کردیا، یہ بہتر ہوتا کہ پی ٹی آئی کوا سمبلی میں واپس آنے کا موقع دے کر انتخابی اصلاحات کی جاتیں، ریما عمر کا کہنا تھا تحریک انصاف انتشار پیدا کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جارہی تھی ، ارشاد بھٹی نے کہا سپیکر نے غیرجمہوری، غیرآئینی چالیں چل کر جھوٹ، چالاکی اور منافقت کو سیاسی موو بنادیا، سلیم صافی کا کہنا تھا راجا پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے اسد قیصر بن گئے ہیں۔