اسلام آباد(کامرس رپورٹر )اسحاق ڈار کی قطری وزراء سے ملاقاتیں ،تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک سائنس، ٹیکنالوجی ، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکیا،وزارت خزانہ کے مطابق قطر کے دورے کے موقع پر وزیرخزانہ نے فٹ بال کے عالمی فیفا کپ کے کامیاب انعقادپر قطر کو مبارک باد دی ،ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کاجائزہ لیاگیا،وزیر خزانہ نے قطر کےوزیر خزانہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ، دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو دوحہ میں قطر کے وزیر توانائی امور انجینئر سعد بن شریدہ الکابی سے بھی ملاقات کی ۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...