اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے گذشتہ روز پاکستان سویٹ ہوم کا خصوصی دورہ جس میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن راشد العلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، سفیر نے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی،بچوں نے پاکستانی ثقافت کی رنگا رنگ پرفارمینس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور سماں باندھ دیا، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر بچوں میں گھل مل گئے، تقریب میں سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے کیڈٹس نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی مثالی دوستی اور تعلقات کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزعابی کا کہنا تھا مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا عظیم کام جاری ہے،یہاں آکر بےحد خوشی اور دلی سکون ملا،بچوں سے مل کر بےحد متاثر ہوا ہوں، تقریب کے اختتام پر زمرد خان اور بچوں نے سفیر حمد عبید الزعابی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...