دوگروپوں میں مسلح تصادم،SHO واہنڈواور 2اہلکارشدید زخمی

25 جنوری ، 2023

کامونکی(نامہ نگار)کامونکی میں دوگروپوں میں مسلح تصادم، مغوی کو بازیاب کرانے اور ملزمان کو حراست میں لینے والے ایس ایچ او واہنڈواور 2پولیس اہلکارسر میں ڈنڈے لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے دونوں گروپوں کے 16افرادکو گرفتار کرکے متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔