سعودی عرب کے اشتراک سے سکل یونیورسٹی بنائی جائیگی،رانا تنویر

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور فنی تعلیم کا ہے، ہماری تمام تر ترجیح ملک میں فنی تعلیم کا فروغ ہے، نیشنل سکلزیونیورسٹی ہمارا انیشیٹیو تھا، سعودی عرب کے اشتراک سے مزید ایک سکل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عالمی یوم تعلیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔