یہ وقت سیاست نہیں ملک بچانے کا ہے‘ شیخ رشید

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی‘ اسلام آباد (نمائندگان جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست نہیں ملک بچانے کا ہے کیونکہ بات سیاست سے کہیں آگے جا چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ زمین کتنی گرم ہو رہی ہے۔ زمین اتنی گرم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ تک بھرنے سے بھی تنگ ہیں۔