’بابر اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑیگا‘ شاداب کے نکاح کے بعد امام نے بھی کلاہ پہن لیا

25 جنوری ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)قومی کرکٹرحارث رؤف کے بعد شان مسعود اور پھر گزشتہ روز شاداب خان بھی نکاح کرچکے ہیں کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنی کلاہ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کسی اور کی شادی کیلئے وارڈروب ٹرائلز کرکے تھک چکے ہیں۔امام الحق نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑے گا، امام نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔