میرے گول کو فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کیساتھ ملائے جانے پر فخر ، ماریہ خان

25 جنوری ، 2023

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فری کک پر ان کے گول کو فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ملائے جانے پر فخر ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری فیملی نے اسپورٹس میں حصہ ڈالا ہے اور اب میں اسکواش سے ہٹ کر فٹبال میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہوں۔