ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

25 جنوری ، 2023

بھوبنیشور(نیٹ نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے آخری دو کوارٹر فائنلز آج (بدھ کو ) کھیلے جائیں گے۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور جرمنی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔