لاہور ہائیکورٹ،شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

25 جنوری ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ہوم پنجاب کو طلب کر لیا۔