بجلی کے طویل شٹ ڈاؤن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

25 جنوری ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کے طویل شٹ ڈاؤن کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ روز کے شٹ ڈاون سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا، حکومت سمیت متعدد اداروں کی غفلت کے باعث ملک بھر میں شٹ ڈاؤن ہوا،بریک ڈاؤن کے بعد لاہور ریجن میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی،عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے اور آئندہ ایسے شٹ ڈاؤن کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم دے۔