جوہر ٹائون بم دھماکہ کیس،3 ملزمان کیخلاف کیس میں پراسیکیوشن کے گواہان 31 جنوری کو طلب

25 جنوری ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) جج انسداد دھشت گردی عبہر گل خان نے جوہر ٹاؤن دھماکہ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس میں پراسیکیوشن کے گواہان کو 31 جنوری کو طلب کر لیا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈہو لنک کے ذریعے کی گئی، ملزمان میں ملزم سمیع الحق ٫ عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں،سی ٹی ڈی کے انسپکٹر خالد اکبر نے شہادت قلمبند کرائی،ملزمان کے وکیل نے گواہ سے جرح مکمل کی،ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے، اس مقدمے میں چار ملزمان کو پہلے ہی 9٫9 مرتبہ سزا موت ہو چکی ہے۔