سویڈن واقعہ ،حکومت مجرموں کیخلاف کارروائی کیلئے آواز اٹھائے،سپریم کورٹ بار

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے سویڈن واقعہ میں ملوث مجرموں کے خلاف کاروائی کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ،منگل کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے ایسے اقدامات سے پاکستان کی وکلاء برادری اور مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،ایسے واقعات کو آزادی اظہارِ رائے قرار نہیں دیا جا سکتا ہے، وقتا فوقتا دین اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی جیسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ماضی میں ایسے واقعات ہونے کے باوجود عالمی برادری انکی روک تھام میں ناکام رہی ہے وقت کیساتھ ساتھ ایسے واقعات کی شدت میں اضافہ ہوا ہے عالمی برادری کا فرض ہے کہ مذہبی عدم برداشت کے ان واقعات کو روکے۔