ٹیکس سے ملے پیسوں کو سب سے پہلے عوام پر لگائیں گے،سراج الحق

25 جنوری ، 2023

سمبڑیال (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ٹارگٹ ہے کہ جو لوگ ایکسپرٹ کے ذریعے تھوڑی سے پیسے لگا کر لاکھوں کروڑوں کا ٹیکس بچاتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ اقربا پروری کرنے اور ایڈ منسٹریشن میں لگانے کی بجائے ٹیکس کے پیسے کو سب سے پہلے عوام کی فلاح و بہبود پر لگاتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر اور بعد میں ایڈمنسٹریشن پر لگائیں گے۔اور اخراجات کے با و جودہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، دریں اثناء جماعت اسلامی یوتھ ضلع سیالکوٹ کے صدر شیخ علی حبیب ایڈوکیٹ، سٹی صدر یوتھ سمبڑیال شیخ منیب الرحمن،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ذکا ء اللہ رندھاوا، تنویرالاسلام،عاصم گجر، خان محمد اور دوسروں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی لی۔