اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کیسز میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے دس روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ڈی جی لا نے بتایا کہ انتخابی معاملات کی وجہ سے عدالت کے لیے رپورٹ فائنل نہیں کرسکا ، مسودہ تیار ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے ؟ یا بس ایسے ہی ؟ احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی۔ وکیل فرخ حبیب نے موقف اختیار کیا کہ چار ہفتے پہلے بھی دیے جاچکے ہیں ، اب ایک ہفتہ یا دس دن سے زیادہ وقت نہ دیا جائے، پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس کی 135سماعتیں ہوئیں۔ عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو دس روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ریلوے پولیس نےمسافروں کو کرائے کی مد میں لوٹنے والے جعلی ریلوے پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا...
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں؛ ایک...
لاہورڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور...
لاہوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ ویٹرنری میڈیسن نے عیدالاضحی کے موقع پر نجی...
لاہور پشاور سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ شمیم رحمت کا لاہور جنرل ہسپتال میں بلا معاوضہ کامیاب علاج کیا گیا ہے۔اس...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس...
اسلام آباد مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے...