سیف الملوک کھوکھر کو ن لیگ لاہور کا صدربننے پر مریم نوازحمزہ شہبازکی مبارکباد

25 جنوری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کو پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پرچیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں اور ہمیشہ پارٹی کےساتھ کھڑے رہے۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ مشکل دورمیں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے، انشااللہ آپ مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے۔ حمزہ شہباز کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ پارٹی کےباوفا ساتھی ہیں ،ان شاء اللہ آپ بہترین اندازمیں بطور لاہور صدر کام کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ ،خواجہ عمران نذیر ،شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،سید توصیف شاہ ،عامر خان ،عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر نے بھی مبارکباد دی ۔