ڈیرہ، 700بوری گندم اور آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5گاڑیاں ضبط

29 جنوری ، 2023

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) محکمہ خوراک پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک روز میں 700 بوری گندم اور آٹے کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جب کہ 5 بڑی گاڑیاں ضبط کرلیں، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک گاڑی پر لوڈ 50 کلوگرام کی حامل 25 آٹے کی بوریوں اور دوسری گاڑی میں لدی 40 کلوگرام کی آٹے کی 65 بوریوں کی ترنمن چیک پوسٹ سے خیبرپختونخوا میں غیر قانونی ترسیل ناکام بنائی گئی، اسی طرح بواٹہ چیک پوسٹ سے 50 کلوگرام کی آٹے کی 250 بوریاں، دوسری گاڑی میں 50 کلوگرام کی 70بوریاں اور 20 کلوگرام کی 300 بوریاں جب کہ تیسری گاڑی پر 50 کلوگرام کی 50 آٹے کی بوریاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، دریں اثناانچارج چیک پوسٹ بواٹہ نے پنجاب سے بلوچستان آٹا سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی ، انہوں نے دوران چیکنگ تین گاڑیوں میں سے آٹے کے 850 تھیلے آٹا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔