کوئٹہ(پ ر)عوامی و سماجی حلقوں، والدین اور طالبات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کیلئے معیاری و اعلیٰ جدید تعلیم کی فراہمی کے بہترین تعلیمی ادارے ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے خلاف نام نہاد ایسوسی ایشن کے چند عناصر کی جانب سے جاری تعلیم دشمن پروپیگنڈہ قابل مذمت عمل ہے بعض عناصر سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے بلیک میلنگ کر رہے ہیں اور ادارے کی ساکھ متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایسوایشن کے تمام تر ارکان مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں کے سبب پہلے ہی جامعہ سے معطل یا برطرف ہیں جو اپنے کرتوت چھپانے کیلئے ادارے کیخلاف پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں ۔ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں خواتین کی تعلیم سے متعلق پہلے ہی کئی مسائل درپیش ہیں ایسے میں خواتین کے تعلیمی اداروں کیخلاف منفی مہم نہایت افسوسناک اور تعلیم دشمن عمل ہے جس سے ادارے سمیت طالبات کی تعلیم بھی متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی انہوں نے بیان میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تعلیمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر کیخلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پروپیگنڈہ کا سلسلہ بند ہو سکے بصورت دیگر عوامی حلقے و والدین قانونی چارہ جوئی اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےنوحصار میں مسائل کے انبار، بنیادی سہولیات کا فقدان،مکین عاجز آگئے...
کوئٹہٖ عزیز مسجد تو ت والی طوغی روڈ تیل گودام نزد عجب خان بنگلہ میں ہر جمعے کو حج تربیتی پروگرام ہوگا ۔ مفتی...
ژوب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی بیان میں ژوب سمبازہ گل کچ تا وزیر ستان شاہراہ کی تعمیر میں تاخیر پر...
کوئٹہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف کی ہدایت پر اسپیشل...
ڈیرہ مرادجمالی نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ مرادجمالی میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث شہریوں کی زندگی...
کوئٹہ بولان میل جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہےاس حوالے سے ریلوے حکام...
کوئٹہ ایپکا بلوچستان کے جنرل سیکرٹری امیر محمد کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے عوام خصوصاً...
پنجگور حق دوتحریک پنجگور کے ضلعی چیئرمین ملافرہاد بلوچ تھری ایم پی او کے تحت تین دن حراست میں لیےجانے کے بعد...