پورا دن بجلی غائب رہنے سے شہری پریشان ہیں‘نصیر خان ترین

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ (پ ر)مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین نے شہر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لیاقت بازار اور گردو نواح کے علاقوںکی بجلی صبح 9سے رات گئے تک منقطع رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا انہوںنے کہا کہ گیس تو ویسے بھی نہیں ہے پورا پورا دن بجلی بند کرکے بھی شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے حالانکہ شہری بجلی اور گیس کے بلز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ ان بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا مگر یہاں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ عوام باقاعدگی سے ٹیکسز دے رہے ہیں مگر انہیں کوئی سہولت میسر نہیں ہے ان مسائل کی وجہ سے لوگ اب تنگ آچکے ہیں انہوںنے حکومت اور اس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا عوام کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔