بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرکلب شو فائٹ کا انعقاد

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان پروفیشنل باکسنگ کے زیراہتمام شہید چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی حسین علی یوسفی کی 14ویں برسی کی مناسبت سے ایک روزہ انٹر کلب شو فائٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کہزاد،ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی مینگل، فنانس سیکرٹری عبداللہ رنداور محمداکرم نیچاری تھے۔اس موقع پر جج ریفری کے فرائض ڈیوڈ راجپوت محمدابرہیم عتیق اللہ اور عبدالعلی نے انجام دیئے ۔ شو فائٹ میں فجر کلب، چیمپئن کلب، کوئٹہ کلب اور کے بی کلب کے درمیان مقابلے ہوئے جس کے نتائج کے مطابق عادی ، علی یاسر ، عبدالرحمان ، سجاد ، جاوید، باسط رحمان، جاوید علی، سامم ، الطاف ، عباس اور روزی محمد نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد علی کہزاد نے کہا کہ بلوچستان پروفیشنل باکسنگ کے صدر عبدالغنی مینگل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آج وہ یہاں تشریف لائے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں کھیلوں کی ہی بدولت بچے منشیات جیسے ناسور و دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رہتے ہیں ایچ ڈی پی کھیل دوست پالیسیوں پر شروع دن سے عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں کے بعد کوئٹہ میں نیشنل گیمزکا انعقاد قابل تحسین ہے موجودہ حکومت میں ہر اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس بن رہے ہیں سپورٹس کمپلیکس کو ذریعہ بناکر ہم پرامن ماحول قائم کر سکتے ہیں۔ احمد علی کہزاد نےمارچ کے آخر میں آل کوئٹہ ٹورنامنٹ کرانے کا وعدہ بھی کیا۔ آخر میں فجر اکیڈمی کے تمام کھلاڑیوں کیلئے ٹریک سوٹ،شوز اور گلوز دینے کااعلان بھی کیا۔