حفاظ کرام کی تقریب دستار بندی

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ(پ ر) صوبائی دارالحکومت کی مسجد ابو درداؓ سپنی روڈ میں حفاظ کرام کی دستاربندی کی ایک تقریب ہوئی جس میں علماء سمیت مختلف شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کم عمر حفاظ کرام عبدالودود ولد حافظ عبدالصمد کی دستار بندی کی گئی تقریب سے قاری عباس اور حافظ امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیمی ادارے اسلام کے قلعے ہیں جہاں نئی نسل کو قرآن مجید حفظ کروانے سمیت بہترین اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔