محکمہ پاپولیشن و کالجز میں غیرقانونی تبادلے منسوخ کئے جائیں،کیوڈی اے آفیسرز

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ(پ ر)کیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری کالجز کے انتقامی اور جابرانہ اقدامات قابل مذمت ہیں اداروں کے وسائل کے غیر قانونی استعمال کی اجازت کسی کونہیں منظور نظر افراد کو اہم عہدوں پر تعینات اور دیگر کے غیرقانونی تبادلے اداروں کی تنزلی کا سبب بن رہےہیں انہوں نے بیان میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی کہ فی الفور غیر قانونی اقدامات پر جواب طلبی کی جائے بصورت دیگر اداروں کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی ۔ فیڈریشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ایسوسی ایشن ایسے غیر قانونی اقدامات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتی ۔ فی الفور غیر قانونی ٹرانسفرز و پوسٹنگ کے احکامات منسوخ کئے جائیں تاکہ ملازمین و افسران میں پائی جانے والی بے چینی ختم اور اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔