خضدار(نامہ نگار ) جھالاوان میڈیکل کالج خضدارکے پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹر نور احمد مغیری نے کہا ہے کہ انسانی کی پہلی درسگاہ والدین ہوتے ہیں جس کے بعد انسان کی بہترین پرورش کی ذمہ داری اساتذہ کی ہے والدین اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں احس طریقے سے انجام دیں تو کامیاب اور کار آمد معاشرہ تشکیل پائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں بلوچستان اسکلز اکیڈمی اینڈ ایجوکیشنل سینٹر کے زیراہتمام سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پروفیسر انعام اللہ مینگل ادارے کی منتظم محترمہ فاطمہ خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیدائش سے لے کر بڑا ہونے تک ہر بچہ ماں باپ اور اساتذہ کی رہنمائی کا طلب گار رہتا ہے بلوچستان کے بچے با صلاحیت اور ہونہار ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی بہتر ذہن سازی کی جائے جسطرح بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیاجس پر بلوچستان اسکلز اکیڈمی اینڈ ایجوکیشنل سینٹر خضدار کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
کوئٹہجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آئین کی...
پنجگور نیشنل پارٹی پنجگور کی ورکنگ کانفرنس بیاد نیشنل پارٹی کے بانی رہنماؤں مرحوم محمد جان بلوچ مرحوم شعیب...
کراچی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سر براہی میں اتوار کو پاکستان ہائوس...
کراچیپیٹرولیم ڈیلرز نے پٹرول پمپس منافع میں اضافے کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے...
کوئٹہبلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری محمد زرین مگسی صوبے...
نیو یارک مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ جنگ کا خطرہ موجود ہے...
اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی العین سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمنٰ رفیق سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ نے مفکر...