کوہلو :منصوبہ بندی کافقدان، سستا آٹا سیل پوائنٹس بدنظمی کا شکار

29 جنوری ، 2023

کو ہلو (نامہ نگار)منصوبہ بندی کافقدان، سستا آٹا سیل پوائنٹس بدنظمی کا شکار ، لوگ سستے آٹے سے محروم، رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ نرخوں پر سستے آٹے کی فراہمی بری طرح بدنظمی کا شکار ہوئی ٹرک سے آٹے کے درجنوں تھیلے لوٹ لیے گئے ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہری بڑی تعداد میں مایوس لوٹ گئے البتہ سستا آٹا سیل پوائنٹس سے دکاندار بڑی مقدار میں آٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ایک اہلکار ٹرک میں لوگوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیاشہر میں 20 کلو آٹے کاتھیلہ 27 سو سے تین ہزار روپے تک فروخت ہورہا ہے جس سے مزدور طبقہ کی قوت خرید جواب دے گئی ہےشہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔