آواران: بزم امام اعظم ابوحنیفہ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ

29 جنوری ، 2023

آواران (نامہ نگار) بزم امام اعظم ابوحنیفہ ضلع آواران کے زیر اہتمام سالانہ بین المدارس تقریری مقابلہ مدرسہ دارالعلوم ضیاء الاسلام میں حافظ انیس الرحمٰن کی زیرصدارت ہوا مہمان خاص جمعیت علماء اسلام کے رہنماشیخ الحدیث مولاناحسین احمدمدنی تھے جج کے فرائض مکران کے معروف خطیب مولانااحمدشاہ مولاناعبدالواجداور مفتی عبدالرحیم نےانجام دیئے نتائج کے مطابق حافظ عبدالکریم نےاول میرجان بلوچ نےدوم اور معراج احمد نےتیسری پوزیشن حاصل کی پوزیش ہولڈرزمیں قیمتی انعامات تقسیم کیے گئےاس موقع پر بزم کے انتخابات بھی عمل میں لائے گئےججس کے مطابق صدیراحمدساجدی صدراور اللہ بخش میروانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔