حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے،تحریک نوجوانان پشین

29 جنوری ، 2023

پشین(نامہ نگار) جوانان پاکستان (نظر یاتی) بلوچستان کےصوبائی صدر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ صوبائی سینئر نائب صدر محمد اسماعیل خان علیزئی، جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان سرچاند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک یحی بشیر خان کاکڑ قبائلی اور جرگہ امور کے صوبائی سربراہ سردار صدام خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری کھیل وثقافت عنایت اچکزئی انفارمیشن سیکرٹری سردار عنایت اللہ کاکڑ نذر خان ساحل فیض محمد خلجی کامران راجپوت میراکمل ریسانی میر ہدایت اللہ مری میر عمران بگٹی میرشہیروز خان ساسولی اور دیگر نے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صیح معنوں میں اسلامی صدارتی نظام نافذ کیاجائےموجودہ نام نہاد جمہوری نظام میں غریب تر اور امیر امیرتر ہورہاہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔