لورالائی: پشتونخوامیپ کوز بوری علاقائی یونٹوں کا اجلاس

29 جنوری ، 2023

لورالائی(نامہ نگار) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوز بوری علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام 7 ابتدائی یونٹوں کا اجلاس ہواجس میں ابتدائی یونٹوں کے انتخابات ہوئے اجلاس سے شاہ وزیر علیزئی ،نعمت جلالزئی ،غنی فدائی، مصطفیٰ کمال کاکڑ، محبت ملازئی ،عبدلعلی ناصر ،بلوچ خان علیزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہاکہ بدامنی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف 29 جنوری کواحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا عوام اورپارٹی کارکن شرکت کریں۔