بھاگ: جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لیا جائے‘ عوامی حلقے

29 جنوری ، 2023

بھاگ(نامہ نگار) قیمتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی‘ روزانہ کی بنیاد پر بھاگ شہر سے ٹرالر لوڈ ہوکر دیگر علاقوں کو لےجارہے ہیں بیدردی سے جنگلات کو ختم کیا جارہا ہے اس غیر قانونی دھندے میں متعلقہ عملہ بھی برابر ملوث ہے جنگلات کٹائی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے بھاری رقم کے عوض روزانہ متعدد گاڑیاں لوڈ ہوکر نکلتی ہیں جو باعث تشویش ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر جنگلات،سیکرٹری جنگلات اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام اور عملہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر تحقیقات کی جائے۔