آواران:زراعت کے شعبے کو ترقی دینا اولین ترجیح ہے،ڈی سی

29 جنوری ، 2023

آواران (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر آواران کے ہمراہ زرعی زمینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کی مدد کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زمینداروں کو بلڈوزر گھنٹے فراہم کردیے گئے ہیں زمینوں پرباقاعدہ کام بھی شروع کردیا گیا ہے صاف وشفاف طریقے سے زمینداروں کی مدد کرکے نقصانات کا ازالہ اور زراعت کے شعبے کو ترقی دینا اولین ترجیح ہے۔