مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، اصغرخان ترین

29 جنوری ، 2023

پشین (نامہ نگار) جمیعت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کےوفد سے بات چیت میں کیا کمیٹی کے چیئرمین محمد یوسف خان نے انہیں کلی تورہ شاہ کے مسائل سے آگاہ کیااصغر خان ترین نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جمعیت علما اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوام کی ترقی کیلیے کام کیا ہے پشین میں ترقی واضح طور پر نظر آرہی ہے یہ جمعیت علما اسلام ہی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں علاقے کو پسماندہ رکھاگیا لیکن جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ اجتماعی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کیاشاہراہوں سمیت مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا جارہا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ایم پی اے حاجی اصغر علی ترین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔