ہرنائی : آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈر یشن کا اجلاس

29 جنوری ، 2023

ہرنائی ( نامہ نگار )آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا اجلاس زیرصدارت ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مسعود ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی رہائشی کالونی میں پیرامیڈیکس کےگھروں پر پولیس چھاپہ اور چادر و چاردیواری کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سے مطالبہ کیا گیا کہ ہرنائی پولیس کی جانب سے پیرا میڈیکس کے گھروں پر چھاپہ اور چادر و چاردیواری کی پامالی کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔