آفیسران ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں‘ ڈی سی موسیٰ خیل

29 جنوری ، 2023

موسیٰ خیل (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے انجام دیں دفاتر میں آنے والوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادو پر حل کئے جائیں انہوں نے ضلعی آفسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران میٹریل ‘کام کے معیار کو چیک کیا جائے غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلا ف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا تمام ملازمین اپنی حاضریاں یقینی بنائیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جن محکموں کے سربراہوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی آئندہ کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ڈی سی نے تمام آفیسران کو حاضر اور عوامی خدمت جاری رکھنے کی تاکید کی۔