بی پی ایل اے قیادت اپنی ناکامی کا ملبہ کسی اور پر نہ ڈالے ، آغازاہد

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر آغا زاہد نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلے سروس کا حصہ ہیں لیکن بلوچستان کے پروفیسرز کو ان دنوںجن حالات سے دوچارہونا پڑا اس کی تمام ذمہ داری بی پی ایل اے کی موجودہ نااہل قیادت پر عائد ہوتی ہے جس نے محاذ آرائی کا راستہ اپنا کر ناکام ایڈونچر کیا اور اب اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر بی پی ایل اے قیادت خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ بی پی ایل اے پر ایک عرصے سے مسلط رجیم نے ہمیشہ مخصوص افراد کے ذاتی مفادات و مراعات پر پروفیسرز کی اجتماعیت کو قربان کیا ، بی پی ایل اے قیادت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرے اور اس بات کو تسلیم کرے کہ گالی بریگیڈ کے ذریعے لوگوںکی پگڑیاں اچھالی گئیں ، معصوم طلبہ کوبینرز دے کر سڑکوں پر لایاگیا ، سیاسی جماعتوں کو محکمے میں دخل اندازی کی دعوت دی اور متعصبانہ بیانات دینے والے لوگوں کو سپورٹ کیا متعفن نعروں اور بیانیوں کے ذریعے پروفیسرز برادری میں لسانیت و علاقائیت کو ہوا دینے کی سازش کی گئی اس کے نتیجے میں آج نہ صرف بی پی ایل اے بطور تنظیم بلکہ پوری پروفیسرز برادری صدمے سے دوچار ہے ۔