بجلی اورگیس کے مسائل،عوام کو مشکلات

29 جنوری ، 2023

قلات (نامہ نگار) قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو مشکلات کا سامناہےگیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہےصارفین نے جنگ کو بتایا کہ قلات میں گیس کی سپلائی بند ہے خون جمادینے والی سردی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کیا گیا ہےبار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج سے صارفین ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔